زخم آشنائی کے معنی

زخم آشنائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زَخ + مے + آش + نا + ای }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |زخم| کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر |آشنا| لگا کر |ئی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب اضافی |زخم آشنائی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٩ء کو "زخم ہنر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

زخم آشنائی کے معنی

١ - دوستی کی ضرب، محبت میں اٹھائی جانے والی اذیت یا تکلیف۔

 کم نگاہ دیکھیں گے زخم آشنائی کیا روح کے تعلق تک جسم کی رسائی کیا (١٩٧٩ء، زخم ہنر، ١٤٢)