زد و خورد کے معنی

زد و خورد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زَدو (و مجہول) + خُرد (و معدودہ) }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |زد| کے ساتھ |و| بطور حرف عطف لگا کر فارسی مصدر |خوردن| سے خورد بطور صیغۂ امر لگا کر مرکب عطفی|زد و خورد| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٧ء کو "تاریخ ہندوستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

زد و خورد کے معنی

١ - مارنے یا مار کھانے نیز حملہ کرنے یا حملہ سہنے کی کیفیت یا صورتحال۔

"ایک کتاب |گلستاں| تصنیف کرنا چاہتا ہوں جو خزاں کی دست برد اور زمانہ زد و خورد سے محفوظ رہے۔" (١٩٣٠ء، اردو گلستان، ١٨)