زرق برق کے معنی

زرق برق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زَرْق + بَرْق }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |زرق| کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم |برق| لگانے سے مرکب |زرق برق| بنا۔ اردو میں بطور اسم اور گا ہے اسم صفت بھی مستعمل ہے ١٧٨٤ء کو "دیوان درد" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آب و تاب","آب و تاب کا","آراستہ پیراستہ","بھڑک دار","پُر شوکت","چمک دمک","چمک دمک کا","شان و شوکت","ٹیپ ٹاپ"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

زرق برق کے معنی

١ - کروفر، شان و شوکت، طمطراق۔

"اپنے آپ کو زرق برق شہر میں ڈھونڈتی تھی" (١٩٨٦ء، فکشن، فن اور فلسفہ (ترجمہ)، ٩٨)

٢ - آب و تاب، چمک دمک۔

 زہے مراتب، زہے بلندی، زہے ترقی، زہے تجلی جو زدہ ہے عشق کی گلی کا وہ حسن میں زرق برق کیا ہے (١٩٣٣ء، اعجاز نوح، ٢٧٥)

٣ - چمکیلا، بھڑکیلا، درخشاں، شوخ۔

"کچھ وقفہ ہوتا تھا تو زرق برق کپڑوں میں ملبوس ہندوستانی ناچنے اور گانے والیاں . دل بہلاتی تھیں" (١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ١٥٦)

٤ - آرائش و زیبائش۔ (مہذب اللغات)

زرق برق کے مترادف

بھڑکیلا

بھڑکدار, بھڑکیلا, چمکوّل, چمکیلا, شاندار, طمطراق, طُمطراق, مجلّا, مکلّف, کرّوفر

زرق برق english meaning

conquorsubduetawdry