زرق و برق کے معنی

زرق و برق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زَر + قو (و مجہول) + بَرْق }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |زرق| کے ساتھ |و| بطور حرف عطف لگا کر عربی اسم |برق| لگانے سے مرکب عطفی |زرق و برق| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩٥ء کو "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

زرق و برق کے معنی

١ - کروفر، شان و شوکت، طمطراق۔

"سالار اور سردار سپاہ بڑے زرق و برق سے رہتے تھے۔" (١٨٨٧ء، سخندان فارس، ١٢٠:٢)

٢ - آب و تاب، چمک دمک۔

 بنٹری بنٹرا جواہروں میں غرق بیٹھی امرت بھی تھی بہ زرق و برق (١٧٩٥ء، حسرت لکھنوی، طوطی نامہ، ٦٧)

٣ - چمکیلا، بھڑکیلا، درخشاں، شوخ۔

"کیا دیکھتا ہوں کہ ایک سواری نہایت شان و تجمل اور دھوم دھام سے چلی آتی ہے ایک زرق و برق لشکر ہمراہ ہے۔" (١٨٨٤ء، تذکرۂ غوثیہ، ٢٧٤)