زلزلہ انگیزی کے معنی

زلزلہ انگیزی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زَل + زَلَہ + اَن (ن غنہ) + گے + زی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |زلزلہ| کے ساتھ فارسی مصدر |انگیختن| سے صیغہ امر |انگیز| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب |زلزلہ انگیزی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٦ء کو "نیاز فتح پوری شخصیت اور فکر و فن" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : زَلْزَلَہ اَنْگیزِیوں[زَل + زَلَہ + اَن (ن غنہ) + گے + زِیوں (و مجہول)]

زلزلہ انگیزی کے معنی

١ - ہلچل مچانا۔

"عبارت کی طراری اور زلزلہ انگیزی اپنے مصنف کی شخصیت کی آئینہ دار ہے۔" (١٩٨٦ء، نیاز فتح پوری شخصیت اور فکر و فن، ٣١٢)