زریں کمر کے معنی
زریں کمر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ زَر + رِیں + کَمَر }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |زریں| کے ساتھ فارسی اسم |کمر| لگانے سے مرکب |زریں کمر| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٧ء کو "شعر العجم" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع : زَرِّیں کَمَریں[زَر + رِیں + کَمَریں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : زَرِّیں کَمَروں[زَر + رِیں + کَمَروں (و مجہول)]
زریں کمر کے معنی
١ - وہ غلام یا ملازم جس کی کمر میں سونے کے کام کا یا سنہرا پٹکا بندھا ہو۔
"امام صاحب (امام رازی) . اس قدر دولت مند ہو گئے کہ پچاس غلام زریں کمر . ان کے گرد کھڑے رہتے تھے۔" (١٩٥٦ء، حکمائے اسلام، ٢١٥:٢)