زعفران کا کھیت کے معنی

زعفران کا کھیت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زَع + فَران + کا + کھیت (ی مجہول) }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |زعفران| کے ساتھ سنسکرت حرف اضافت |کا| لگا کر ہندی اسم |کھیت| لگانے سے مرکب |زعفران کا کھیت| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

زعفران کا کھیت کے معنی

١ - یہ بات مشہور ہے کہ زعفران کا کھیت دیکھ کر بے اختیار ہنسی آ جاتی ہے، (کنایۃً) ایسی جگہ جہاں وفور مسرت سے خود بخود ہنسی آئے۔

 ہنستے ہیں کیوں جو ان و پیر جانب یار دیکھ کر چہرہ زرد کیا کوئی کھیت ہے زعفران کا (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٤٤)