زعفران زار کے معنی
زعفران زار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ زَع + فَران + زار }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |زعفران| کے ساتھ فارسی لاحقۂ ظرفیت |زار| لگانے سے مرکب |زعفران زار| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩١ء کو "طلسم ہوش ربا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(مجازاً) زعفران کا کھیت","وہ جگہ جہاں زعفران کثرت سے ہو","وہ مقام جہاں زعفران یا زعفرانی رنگ کثرت سے ہو"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
زعفران زار کے معنی
١ - وہ جگہ جہاں زعفران کثرت سے ہو، (مجازاً) زعفران کا کھیت۔
"ندی نالے لہلاتے کھیت، زعفران زار اور مرغزار . نے اپنی طرف راغب کیا ہے۔" (١٩٨٢ء، کشمیری اور اردو زبان کا تقابلی مطالعہ، ١١)
محاورات
- زعفران زار بننا
- زعفران زار ہونا