زمزم کے معنی

زمزم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زَم + زَم }

تفصیلات

iاصلاً عربی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["گرجنا","اس کا پانی","ایک کواں جو کعبہ میں ہے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی ایڑیاں رگڑنے کی جگہ پیدا ہوگیا تھا","چاہِ زمزم","ژند کا چودھواں باب","گنگناہٹ جو پارسی ہاتھ دھوتے وقت کرتے ہیں","مکۂ معظمہ میں ایک کُنواں جو کعبہ کے جنوب مشرق میں واقع ہے حاجی اور عُمرہ کرنے والے اس کا پانی تبرکاً پیتے ہیں"]

اسم

اسم علم ( مذکر - واحد )

زمزم کے معنی

١ - مکہ معظمہ میں ایک کنواں جو کعبہ کے جنوب مشرق میں واقع ہے حاجی اور عمرہ کرنے والے اس کا پانی تبرکاً پیتے ہیں، چاہ زمزم۔

 یہ فیض کوثر و تسنیم و زمزم لہو پیتی ہے کیوں اولاد آدم (١٩٤٩ء، نبض دوراں، ٢٢٤)

٢ - چاہ زمزم کا پانی، آب زم زم۔

 یہ تشنہ کام ہے عرصے سے دور افتادہ دلانا یاد یہ زمزم پلانے والوں کو (١٩٨٥ء، رخت سفر، ٢٧)

زمزم کے جملے اور مرکبات

زمزم نفس, زمزمہ ساز, زمزمہء نے

زمزم english meaning

name of a celebrated well at Meccacalled Hagar|s well(of someone) Be totally unawarefind one|s death approaching |P|sacred well in Mecca

شاعری

  • جہاں پانو دھر شاہ چلتا اہے
    وہاں آب زمزم ابلتا اہے
  • کعبہ کوے صنم میں اے سراج
    اشک میرا آب زمزم ہوئے گا
  • باندھ کر احرام پی زمزم پہ مے
    اللہ اللہ پاک دامانی مری
  • اخوت سے کیا لبریز اقصائے زمانہ کو
    گیا زمزم سے دجلے تک اٹک سے آنکھ اٹکائی
  • کعبہ وحل و حرم سقف و ستون و محراب
    زمزم و کوہ صفا سدرہ و طوبا و حجاب
  • مجے حوض کوثر و زمزم کی سوں
    مجے حرف مہمل و مجمل کی سوں
  • یو تل تجھ مکھ کے کعبہ میں مجھے اسود حجر دستا
    زنخداں میں ترے مجھ چاہ زمزم کا اثر دستا
  • اے بیت مقدس تری عظمت کے دن آئے
    اے چشمہ زمزم تری چاہت کے دن آئے
  • زنخ پر خال کب جلوہ نماہے
    بلال اب چاہ زمزم پر کھڑا ہے
  • زمزم ہی پہ چھوڑو مجھے کیا طرف حرم سے
    آلودہ بہ مے جامہ احرام بہت ہے

محاورات

  • زمزمہ سرا ہونا

Related Words of "زمزم":