زمزمہ کے معنی

زمزمہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زَم + زَمَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |زم زم| کے ساتھ |ہ| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے |زمزمہ| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٩ء کو "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آواز دینے والا","تلوار کے چلنے کی آواز کھنک","خوش الحانی","دِھیمے سُروں کا راگ","گرجنے والا","نغمہ سرائی کرنا","وہ آواز جو گلے کے انتہائی اندر سے ایک خاص حرکت کے ساتھ نِکلے","وہ آواز جو کُچھ دُور سے آئے اور مکھیّوں کی بھنبھناہٹ کی طرح سُنائی دے","وہ نِیم غنائی الفاظ جو آتش پرست اپنی عبادت یا کھانا کھانے کے وقت ادا کرتے ہیں، اس میں ہونٹ یا زبان نہیں ہلتی بلکہ ناک اور حلق سے آواز نِکلتی ہے","کم آواز کی راگ"]

اسم

اسم صوت ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : زَمْزَمے[زَم + زَمے]
  • جمع : زَمْزَمے[زَم + زَمے]

زمزمہ کے معنی

١ - دھیمے سروں کا راگ، کم آواز کا راگ، ترانہ، نغمہ، گانا۔

 دشت غربت میں عبادت حسن پیکر ہو گئی زمزمہ ساز اذاں آواز اکبر ہو گئی (١٩٨١ء، شہادت، ٥٢)

٢ - وہ آواز جو گلے کے انتہائی اندر سے ایک خاصی حرکت کے ساتھ نکلے، گٹکری، مرکی۔

"اسی مقام پر جہاں بندش میں خوبصورت مرکی یا زمزمہ ہو گاتے وقت . ہاتھ ہلاتے تھے۔" (١٩٦١ء، ہماری موسیقی، ٤٧)

٣ - چہچہانا، نغمہ سرائی کرنا۔

 غنچوں کا میں تبسم موجوں کا میں ترنم طوطی کا زمزمہ ہوں، بلبل کا چہچہہ ہوں (١٩٨٢ء، ط ظ، ١٢)

٤ - وہ آواز جو کچھ دور سے آئے اور مکھیوں کی بھنبھناہٹ کی طرح سنائی دے۔

"مثل زمزمۂ زنبور مراد اس سے اور داد شب ہیں۔" (١٨٥١ء، عجائب القصص (ترجمہ)، ١٨٩:٢)

٥ - وہ نیم غنائی الفاظ جو آتش پرست اپنی عبادت یا کھانا کھانے کے وقت ادا کرتے ہیں، اس میں ہونٹ یا زبان نہیں ہلتی بلکہ ناک اور حلق سے آواز نکلتی ہے۔

 روح پرور تھے دعاؤں کے مقدس زمزمے ہر حسیں صورت جواب آفتاب و ماہ تھی (١٩٨٦ء، قطعہ کلامی، ٥٣)

٦ - تلوار کے چلنے کی آواز، کھنک۔

 نغمہ ہے لے میں تری خون کے فواروں کا زمزمہ تجھ میں ہے چلتی ہوئی تلواروں کا (١٩٣٣ء، سیف و سبو، ٤٨)

٧ - خوش الحانی، لحن، خوش گلوئی۔

 بے حقیقت نے کے اندر زمزمہ داؤد کا عارضی محدود ہر اک عکس لامحدود کا (١٩٣٣ء، سیف و سبو، ٥٧)

زمزمہ کے جملے اور مرکبات

زمزمہ سنج, زمزمہ سرائی, زمزمہ سرا, زمزمہ خوانی, زمزمۂ حیات, زمزمہ پردازی, زمزمہ پرداز, زمزمہ سنجی

زمزمہ english meaning

singingchantingintoning; chant; modulation; humta low murmuring sound(of place, etc.) He inaccessiblechantfind one|s death approaching |P|song

شاعری

  • کیا زمزمہ کروں ہوں خوشی تجھ سے ہم صفیر
    آیا جو میں چمن میں تو جاتی رہی بہار
  • عشق جب زمزمہ پیرا ہوگا
    حُسن خود محوِ تماشا ہوگا
  • کچھ نہ لندن ہی میں یہ زمزمہ عیش ہے آج
    ہند میں بھی تو ہر اک گھر میں ہے طبلے کی پرن
  • وہ زمزمہ انگیز ہوئی شان جلالت
    ترمیم کے قابل ہوا قانون عدالت
  • تھا عندلیب نغمہ سرائی کا جب دماغ
    یاں بیش‘ خیز زمزمہ جوش و خروش تھا
  • لو چلو باغ سے اے زمزمہ سنجان بہار
    کٹ گیا نخل وہی جس پہ بسیرا ہوتا
  • جس سے کل کون میں ڈوبا قفس اے مرغ اسیر
    تونے پھر آج وہی زمزمہ بنیاد کیا
  • زمزمہ پر رکھے ہے تو مرغ چمن کے گوش دل
    نالہ کبھی سنا تو کر اپنے بھی داد خواہ کا
  • ساقی بھی ہے اور ابر بھی ہے تو بھی تو مطرب
    کر زمزمہ راست کی تحریر ہوا پر
  • وہ نفس کی زمزمہ سنجی نظر کی گفتگو
    سینہ معصوم میں اک طرفہ طغیانی ہے آج

محاورات

  • زمزمہ سرا ہونا

Related Words of "زمزمہ":