زمین بوسی کے معنی
زمین بوسی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ زَمِین + بو (و مجہول) + سی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |زمین| کے ساتھ فارسی صفت |بوس| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب |زمین بوسی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٤ء کو "مقالات شبلی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
زمین بوسی کے معنی
١ - [ تعظیما ] کسی کے سامنے جھکنا، جھک کر آداب بجا لانا، قدم چومنا۔
"آداب شاہی بجا لایا زمین بوس ہوا۔" (١٩٢٦ء، شرر، مضامین، ١٩١:٣)