زناٹے دار کے معنی
زناٹے دار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ زَن + نا + ٹے + دار }
تفصیلات
iحکایت الصوت کے حوالے سے اسم صوت |زناٹا| کی مغیرہ صورت |زناٹے| کے ساتھ دار لگانے سے مرکب |زناٹے دار| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٢ء کو "کرنیں" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
زناٹے دار کے معنی
١ - زوردار، تیز۔
"کسی نے کسی کو تھپڑ رسید کیا۔ زناٹے دار تھپڑ کہ آس پاس کے سارے لوگ چونک پڑے۔" (١٩٨٠ء، تجلی، ٨٢)