زنار بندی کے معنی
زنار بندی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ زُن + نار + بَن + دی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |زنار| کے ساتھ فارسی صفت |بند| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب |زناربندی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٤ء کو "تحقیقات چشتی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
زنار بندی کے معنی
١ - زنار باندھنا، گلے میں جنیئو ڈالنا۔
"ویش کو چاہیے کہ زنار بندی اور اپنی ذات میں شادی کرنے کے بعد کاروبار میں مصروف ہو جائے۔" (١٩١٣ء، تمدن ہند، ٢١٧)