زندگی کے معنی

زندگی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زِن + دَگی }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم صفت |زندہ| کے آخری حرف |ہ| کو فارسی قواعد کے مطابق حذف کر |گی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے |زندگی| بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٢٥ء کو "بکٹ کہانی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تمام عمر","جیتے جی","زندگی بھر","عمر بھر"]

زِنْدَہ زِنْدَگی

اسم

اسم مجرد

اقسام اسم

  • جمع : زِنْدَگیاں[زِن + دَگیاں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : زِنْدَگیوں[زِن + دَگیوں (واؤ مجہول)]

زندگی کے معنی

١ - زیست، ہستی، حیات، زندگانی۔

"دردمند مسلمانوں نے طرح طرح کی تحریکیں شروع کیں اور طرح طرح کی تدبیر اختیار کیں کہ . بے اعتباری کی زندگی سے نجات حاصل ہو" (١٩٨٤ء، مقاصدو مسائل پاکستان، ٥٨)

زندگی کے مترادف

حیات, زیست, عمر, معیشت, وجود, جان داری

ادستا, اوستھ, بقا, بود, جند, جندڑی, جیون, حیات, حیاتی, زِندگانی, زندگی, زیست, زِیست, عمر, لائف, وجود, ہستی

زندگی کے جملے اور مرکبات

زندگی بھر, زندگی کا ورق, زندگی نیر

زندگی english meaning

lifelivingexistencefish gluelife ; (see under زندہ ADJ. *)

شاعری

  • کام اُس کے لب سے ہے مجھے بنت العنب سے کیا
    نکلا ہے اُس زندگی بھی تو لے جائے مردہ ثبو
  • روز محشر ہے رات ہجراں کی
    ایسی ہم زندگی سے ہیں بیزار
  • سہل سی زندگی پہ کام کے تئیں
    اپنے اوپر نہ کیجئے دُشوار
  • زندگی ہوتی ہے اپنی غم کے مارے دیکھئے
    موند لیں آنکھیں ادھر سے تم نے پیارے دیکھئے
  • سوال میں نے جو انجام زندگی سے کیا
    قدِ خمیدہ نے سُوے زمیں اشارت کی
  • زندگی کس کے بھروسے پہ محبت میں کروں
    ایک دل غمزدہ ہے سو بھی ہے آفات کے بیچ
  • شمع مزار اور یہ سوزِ جگر مرا
    ہر شب کریں گے زندگی ناساز میرے بعد
  • سہل سی زندگی پہ کام کے تئیں
    اپنے اوپر نہ کیجئے دُشوار!!
  • جب نام ترا لیجئے تب چشم بھر آوے
    اس زندگی کرنے کو کہاں سے جگر آوے
  • مجنوں نہ دشت میں ہے نہ فرہاد کوہ میں
    تھا جن سے لطفِ زندگی سے یار مرگئے

محاورات

  • ایسی زندگی پہ خاک
  • بہار زندگی پر خزاں لانا
  • خاک ایسی زندگی پر
  • دال روٹی کھاتے ٹوٹا تو (بھاڑ میں پڑے) زندگی بیکار
  • دل زندگی سے بجھ جانا
  • دل زندگی سے سرد ہوجانا
  • زندگی ‌بسر ‌ہونا
  • زندگی ‌تلخ ‌(حرام) ‌ہونا
  • زندگی ‌ضائع ‌ہونا
  • زندگی آخر کرنا

Related Words of "زندگی":