زیب داستاں کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Zeb-dāstān meanings and details

زیب داستاں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زے + بے + داس + تاں }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم |زیب| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر|داستاں| لگانے سے مرکب اضافی |زیب داستاں| بنا۔ اس ترکیب میں زیب |مضاف| ہے اور داستاں مضاف الیہ۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٥ء کو "کلیات شیفتہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

زیب داستاں کے معنی

١ - مبالغہ آرائی جو بات کو دل چسپ بنانے کے لیے کی جائے، واقعہ کی دل پذیری، کہانی کی زینت۔

"ایران علاقائی تعاون کے ادارے میں پاکستان اور ترکی کا شریک رکن ہے لیکن یہ تعاون اب صرف زیب داستان بن گیا ہے۔" (١٩٨٠ء، ماہ و روز، ٣٥)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!