زیر ارضی کے معنی
زیر ارضی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ زے + رے + اَر + ضی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |زیر| کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی اسم |ارض| کے آخر پر |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٨ء کو "عملی نباتیات" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
زیر ارضی کے معنی
١ - [ نباتیات ] زمین کے نیچے اگنے والا۔
"(ciecer) (چنا) کے بیجوں کو زیر ارضی (Hypogeal) کہتے ہیں۔" (١٩٣٨ء، عملی نباتیات، ١١)