زیر بریانی کے معنی

زیر بریانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زیر (ی مجہول) + بِر + یا + نی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |زیر| اور اسم |بریانی| پر مشتمل مرکب |زیربریانی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٤٧ء کو "دیوان قاسم" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : زیر بِرْیانِیوں[زیر (ی مجہول) + بِر + یا + نِیوں (و مجہول)]

زیر بریانی کے معنی

١ - ایک سالن جو بیگن کے قتلوں کو گھی میں تل کر اور دہی میں ملا کر تیار کیا جاتا ہے۔

"قابوں میں پلاؤ تھا کسی میں کوکو پلاؤ، کسی میں زیر بریانی، کسی میں قند کے چاول، کندن قلیہ، مرغ پلاؤ شامی کباب، تلی اردیاں۔" (١٨٨٠ء، فسانۂ آزاد، ٣١٧:٢)