زیر لب کے معنی

زیر لب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زے + رے + لَب }

تفصیلات

iفارسی سے ماخوذ صفت |زیر| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر فارسی اسم|لب| لگا کر مرکب اضافی |زیر لب| بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل اور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آہستگی کے ساتھ","پوشیدہ یا مُبہم طور پر","چپ چاپ","چوري سے","چوری چوری","چوری چھپے سے","منھ ہی منھ میں","کہنا سخن تبسم کے ساتھ"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), متعلق فعل

زیر لب کے معنی

["١ - آہستہ، پوشیدہ۔"]

["\"زیر لب ہنسی اور خندۂ دنداں نما میں فصل قائم رہتا تھا۔\" (١٩٨١ء، آسماں کیسے کیسے، ١٤١)"]

["١ - منھ ہی منھ میں، آہستگی کے ساتھ، پوشیدہ یا مبہم طور پر۔"]

["\"فیروز کی بیٹی کی شکل دکھائی نہ دی تو اس نے زیر لب کہا |اللہ خیر|۔\" (١٨٨٣ء، ساتواں چراغ، ١٠٥)"]

زیر لب کے مترادف

آہستہ, دھیما

آہستہ, پوشیدہ, دھیما, دھیمی, مدھم, مّدہم, ہلکی

زیر لب english meaning

under the lipslightly utteredinarticulatemumbled; in an undertonein a whispersoftly; inarticulately(of pearl. etc) be bored or strungbe aptly used

شاعری

  • کیونکر تمہاری بات کرے کوئی اعتبار
    ظاہر میں کیا کہو ہو‘ سخن زیر لب ہے کیا
  • ظلم ہے‘ قہر ہے‘ قیامت ہے
    غُصے میں اُس کے زیر لب کی بات
  • ظلم ہے‘ قہر ہے‘ قیامت ہے
    غصّے میں اُس کے زیر لب کی بات
  • یہ دیکھتا ہوں تیرے زیر لب تبسم کو
    کہ بحرِ حُسن کی اک موجِ بیقرار نہ ہو
  • نے وہ تعظیم و خلق نے وہ پاس
    بولے کچھ زیر لب اداس اداس
  • نے وہ تعظیم و خلق نے وہ پاس
    بولے کچھ زیر لب اداس اداس
  • دروغ و راست کا لایا وہ درمیاں میں کلام
    یہ آگے اور چلیں کہہ کے زیر لب لاحول
  • تبسم زیر لب رخ پر لٹیں ہیں
    یہ لٹ دھاری بنے آئے کہاں سے

محاورات

  • زیر لب بولنا
  • زیر لب مسکرانا

Related Words of "زیر لب":