بخیلی

{ بَخی + لی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ صفت |بخیل| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے |بخیلی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٤٢١ء کو "شکار نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

["بخل "," بَخِیل "," بَخِیلی"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

بخیلی کے معنی

١ - کنجوسی، خست، تنگدلی۔

"اس نے کاغذ کا ایک پرزہ بھیجا، دو حرفوں میں بھی بخیلی کی۔" (١٩١٢ء، سی پارۂ دل، ٤٠:١)