زیرتکمیل کے معنی

زیرتکمیل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زے + رے + تَک + مِیل }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |زیر| کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی اسم |تکمیل| لگانے سے مرکب توصیفی |زیر تکمیل| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٥ء کو "کتب لغت کا تحقیقی و لسانی جائزہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

زیرتکمیل کے معنی

١ - جو تکمیل کے مرحلے میں ہو، جسے مکمل کیا جا رہا ہو۔

"اردو لغت بورڈ کی اردو لغت جو زیر تکمیل و اشاعت ہے مکمل ہونے کے بعد جامعیت میں اس کی حریف ہو سکتی ہے۔" (١٩٨٥ء، کتب لغت کا تحقیقی و لسانی جائزہ، ١٤:٢)