زیریں وادی کے معنی
زیریں وادی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ زے + رِیں + وا + دی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |زیریں| کے ساتھ عربی اسم |وادی| لگانے سے مرکب |زیریں وادی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٦ء کو "پاکستان کا تجارتی و معاشی جغرافیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم ظرف مکان ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : زیرِیں وادِیاں[زے + رِیں + وا + دِیاں]
- جمع غیر ندائی : زیرِیں وادِیوں[زے + رِیں + وا + دِیوں (و مجہول)]
زیریں وادی کے معنی
١ - نشیب یا جنوب کی طرف واقع وادی۔
"دریائے سندھ اپنی زیریں وادی میں نہایت سست رفتار سے بہتا ہے اور بل کھاتا ہوا آگے بڑھتا ہے۔" (١٩٦٦ء، پاکستان کا تجارتی و معاشی جغرافیہ، ٣١)