زیریں نبات کے معنی

زیریں نبات کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زے + رِیں + نَبات }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |زیریں| کے ساتھ عربی اسم |نبات| لگانے سے مرکب |زیریں نبات| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٣ء کو "مبادیء نباتیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

زیریں نبات کے معنی

١ - اونچے درختوں کے زیر سایہ اگنے والے چھوٹے پودے اور جھاڑ جھنکاڑ۔

"طالب علم کے لیے اس سے بہتر کچھ نہیں ہو سکتا کہ وہ اپنے میدانی مشاہدات کسی معین . نخلستان اور اس کی زیریں نبات اور درختوں وغیرہ پر شروع کرے۔" (١٩٤٣ء، مبادیء نباتیات (سعید الدین)، ٧١١:٢)