زیور کے معنی

زیور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زے + وَر }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم |زیب| کے ساتھ |ور| بطور لاحقۂ صفت لگانے سے لفظ |زیور| بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٨٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["زیب و زِینت کا باعث","آرائش کا ذریعہ یا سبب","ابھو کن","بناؤ سِنگھار کا ذریعہ یا سامان","زیب دینے والا","زیب و زینت","زیب ور کا مخفف","شان بڑھانے والی شے","گہنا پاتا"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : زیوَرات[زے + وَرات]
  • جمع غیر ندائی : زیوَروں[زے + وَروں (واؤ مجہول)]

زیور کے معنی

١ - اعضائے جسمانی پر سجانے کی زیب و زینت کی اشیاء (جواہرات اور سونے چاندی وغیرہ کی بنی ہوئی)، جیسے : ہار، چوڑیاں، بالیاں، گہنا وغیرہ۔

"ایسی کوئی شہادت نہیں ملتی کہ یہاں سے کبھی کوئی مہر، سکہ، زیور یا اسلحہ جنگ کے ٹکڑے ملے ہوں۔" (١٩٨٧ء، صحیفہ، لاہور، جولائی | ستمبر، ٥٩)

٢ - آرائش کا ذریعہ یا سب، زیب و زینت کا باعث، بناؤ سنگھار کا ذریعہ یا سامان، شان بڑھانے والی شے۔

"سیاستدان کے لیے مکر و فریب، جھوٹ اور بے کرداری زیور بن گئے ہیں۔" (١٩٨١ء، آتش چنار، ٩٤٦)

زیور english meaning

ornament (of gemsor goldor silver)jewelsuse a trick of this game

شاعری

  • شہر میں آکر پڑھنے والے بھول گئے
    کس کی ماں نے کتنا زیور بیچا تھا
  • ربط حسن عشق ہے وہاں پھول ہیں یاں داغ ہیں
    ہے وہاں خلخال یاں بیڑی کا زیور پاؤں میں
  • ناز کہتا ہے کہ زیور سے ہو تزئین جمال
    نازکی کہتی ہے سرمہ بھی کہیں بار نہ ہو
  • مکلل تھیاں زرو زیور میں ساریاں
    بجتر ، پے بدل ، چنچل ووناریاں
  • زناروں نے زیور و زری لی
    نقاشوں نے نقش چاتری لی
  • فی الحقیقت حسن کا زیور ادا او ناز ہے
    چاند کا گہنا حسینوں کے لئے ہے ٹیپ ٹاپ
  • دلبری حسن کا زیور ہے جو ناجی بناؤ
    دل اٹکتا نہیں چمپا کلی اور مالوں سے
  • ہر اک کا زیور و زر لوٹ کر یہ کہتے تھے
    کہ آج ہاتھ لگا ہے ہمیں یہ گنج عروس
  • خوش میں بھی ترے زیور گل سے ہوں کسی دن
    گوندھوا کے مرے تار رگ جاں میں پہن پھول
  • گرمی مےن پہن کر کہیں گہنا نہ صنم جا
    بے روپ کرے گا ترے زیور کو پسینا

محاورات

  • ایک حسن آدمی ہزار حسن کپڑا۔ لاکھ حسن زیور کروڑ حسن نخرا
  • زیور رجے کا سنگھار اور بھوکے کا ادھار ہے
  • زیور سے گوندنی کی طرح لدا رہنا۔ زیور میں لدا رہنا
  • زیور طبع سے آراستہ کرنا
  • زیور طبع سے آراستہ ہونا
  • زیور میں لدنا

Related Words of "زیور":