سائن بورڈ کے معنی

سائن بورڈ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سا + اِن + بورْڈ (و مجہول) }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم |سائن| کے ساتھ انگریزی ہی سے اسم |بورڈ| عربی رسم الخط کے ساتھ لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩١٣ء سے "انتخاب توحید" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : سائِن بورْڈْز[سا + اِن + بورْڈْز (و مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : سائِن بورْڈوں[سا + اِن + بور (و مجہول) + ڈوں (و مجہول)]

سائن بورڈ کے معنی

١ - اشتہاری تختہ، تشہیری بورڈ، دیوار پر لگانے کا تختہ جس پر اشتہارات چسپاں کیے جاتے ہیں۔

"دکانوں پر لگے ہوئے سائن بورڈ بالکل اجنبی زبانوں میں لکھے ہوئے نظر آتے تھے۔" (١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ١٣١)

٢ - [ مجازا ] لباس کے ذریعے تشہیر، علامتِ تشہیر۔

"ہر روز نئے نئے سائن بورڈ یعنی لباس بدل بدل کر اپنی دوکان کو چمکاتی ہوں۔" (١٩٤٠ء، ساغر محبت، ١١)

سائن بورڈ english meaning

["Sign - board"]