سا[4] کے معنی
سا[4] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سا }
تفصیلات
iفارسی مصدر |سائیدن| سے صیغہ امر ہے۔ جوکہ تراکیب میں بطور لاحقۂ صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٩٥ء سے "دیوان عظیم دل آبادی" میں مستعمل ملتا ہے۔
["سائِیدَن "," سا"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
سا[4] کے معنی
١ - سائیدن سے امر حاضر، اسم کے آخر میں اسم فاعل کے معنی دیتا ہے جیسے ملنے والا، رگڑنے والا، لگانے والا، چمکانے والا، کھینچنے والا وغیر۔
سر جبہ سا کو مرے اگر ترے نقش پا کی تلاش ہے ترے نقش پا کو اسی طرح سر جبہ سا کی تلاش ہے (١٩٥٠ء، ترانۂ وحشت، ١٣٩)