سائنسی علوم کے معنی
سائنسی علوم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سا + اِن + سی + عُلُوم }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم صفت |سائنسی| کے ساتھ عربی زبان سے مشتق اسم |علم| کی جمع |علوم| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٨٥ء سے "کشاف تنقیدی اصطلاحات" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم جمع ( مذکر - واحد )
سائنسی علوم کے معنی
١ - ایسے علوم جو نظریاتی ہونے کے ساتھ ساتھ تجرباتی بھی ہوں اور جن کی بنیادیں ٹھوس حقائق پر قائم ہوں۔
"سائنسی علوم مثلاً عمرانیات، اقتصادیات، حیاتیات اور نفسیات وغیرہ کی روشنی میں کسی ادب پارے کا تنقیدی جائزہ لیا جائے۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ٩٨)