سات سمندر پار کے معنی

سات سمندر پار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سات + سَمَن + دَر + پار }

تفصیلات

iپراکرت اور ہندی سے ماخوذ مرکب |سات سمندر| کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اسم |پار| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٠٠ء سے "خورشید بہو" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

متعلق فعل

سات سمندر پار کے معنی

١ - سات دریا درمیان۔

"خدا جانتا ہے کہ سات سمندر پار اگر میرا بچہ ایسا رونا ہوتا تو میں کھڑے کھڑے اس کی ٹانگیں چیر کر پھینک دیتی۔" رجوع کریں: (١٩٠٠ء،)

٢ - بہت دور، دور دراز فاصلے پر۔

"شہزادوں کو جان جوکھوں میں ڈال کے سات سمندر پار وہاں پہنچنا ہوتا تھا۔" (١٩٨٤ء، زمیں اور فلک اور، ١٣)