ساجن کے معنی

ساجن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سا + جَن }

تفصیلات

iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تیار کرنا","جانی (دوہا)","محبّت کرنے والا","مزین کرنا","من موہن"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : ساجَنوں[سا + جَنوں (واؤ مجہول)]

ساجن کے معنی

١ - محبوب، پیارا، محبت کرنے والا، عاشق۔

 ساجن کا اصرار کہ ہم تو گیت سنیں گے گوری چپ ہے لیکن مکھ کی لالی گائے (١٩٧٧ء، خوشبو، ٢٤٤)

٢ - شوہر، خاوند۔

"دلی کا سہاگ اجڑ چکا ہے اس کا ساجن بچھڑ چکا ہے عمر رسیدہ کمر شکستہ دولہا حجلۂعروسی سے اتار دیا گیا ہے۔" (١٩٤٠ء، ہم اور وہ، ٢٩)

ساجن کے مترادف

صنم, معشوق, محبوب

آشنا, بالم, پتی, پریتم, پیارا, پیتم, حاکم, خاوند, خصم, سجانا, سردار, شوہر, عاشق, قائد, مالک, محبوب, معشوق, میاں, یار

ساجن english meaning

loverparamoursweetheart; husbandbelovefriend

شاعری

  • دونوں جھوٹے ہیں ساجن اور ساون
    آہٹ کس کی ہے تیز ہوئی دھڑکن
  • کیا کروں ، افغاں، جو میرا ہیگا یہ بخت آپنا
    زلف ساجن سوں ہے میری بخت کالی الحفیظ
  • آرائش ایس اور وہ گلہائے رنگ رنگ
    ادنیٰ ساجن میں غنچہ نیلوفر آسماں
  • پیاری کے طابع ہیں پیرت میں
    کہ ساجن اوپر آپ تن من کوں وارن
  • کہاں ہے وو لالن مٹھی چال کا
    کہاں ہے وو ساجن لنبے بال کا
  • سنو منج بینتی ساجن دیا سوں
    گھڑی تلتل تمن پر میں بلھیارا
  • مری چنت کرتے ہیں ساجن پرت سوں
    اسی تھے سدا برہ کوں میں سنتاتا
  • غمگیں لگن سے دل میں انگارے دھک گئے
    بجلی سی چھب دکھا کے جو ساجن چمک گئے
  • موبمو میں تجھ غم سوں ضعف و ناتوانی ہے
    ٹک کرم کرو ساجن وقت مہربانی ہے
  • ڈھلمل ڈگمگ اس کے بھاؤ
    اے سکھی ساجن نا سکھی ناؤ

محاورات

  • جیسے ساجن آئے تیسے بچھونا بچھائے
  • ساجن آوت ہوں سنوں کچھ نیڑے کچھ دور، پلکن ہی سے جھاڑ لوں ان پاؤں کی دھور
  • ساجن آوت ہوں سنوں کچھ نیڑے کچھ دور۔ پلکن ہی سے جھاڑ ‌لوں ان پاون کی دھور
  • ساجن بن عید کیسی
  • ساجن پیت لگائے کے دور دیس جن جاؤ، بسو ہماری ناگری ہم مانگیں تم کھاؤ
  • ساجن چلے پردیس کو دھر گھوڑے پر زین جو میں ایسا جانتی چابک لیتی چھین
  • ساجن چلے پردیس کو دھر گھوڑے پر زین۔ جو میں ایسا جانتی چابک لیتی چھین
  • ساجن دکھیا کر گئے اور سکھ کو لے گئے ساتھ اب دکھ دے نیارے بھئے بہر نہ پوچھی بات
  • ساجن ساجن مل گئے جھوٹے پڑے بسیٹھ
  • ساجن ساجن مل گئے، جھوٹے پڑے بسیٹھ

Related Words of "ساجن":