سادہ و پرکار کے معنی

سادہ و پرکار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سا + دَہ + او + پُر + کار }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |سادہ| کے بعد |و| حرف عطف لگا کر فارسی اسم صفت |پرکار| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨١٨ء سے "کلیات انشا" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

سادہ و پرکار کے معنی

١ - آسان مگر رنگینی لیے ہوئے، سیدھا سادا، بے رنگ اور رنگین، ہوشیار، چالاک، ہنر مند۔

"ان کے مضامین کا مجموعہ "خمارستان" ان کے تفکرات اور سادہ و پرکار تحریر کی نشانی ہے۔" (١٩٨١ء، آسمان کیسے کیسے، ١٥٣)