سانچ کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Saanch meanings and details

سانچ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سانْچ (ن غنہ) }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |سچ| کی ایک شکل |سانچ| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٥٤ء سے "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]

سَچ سانْچ

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

سانچ کے معنی

١ - سچائی، صداقت، سچے۔

 یہ ایسی کس نے سکھائی ہے تم کو چترائی سجن ہمیں سے کہو اپنے دل کی بتیاں سانچ (١٨٦٤ء، دیوان حافظ ہندی، ٢٤)

سانچ or Saanch english Translation

truth

شاعری

  • سانچ برابر تپ نہیں اور جھوٹ برابر پاپ
    جاکے من میں سانچ ہے تاکے من میں اپ
  • مرا افسوس کھا جو تو پور یناں ساکیاں یوں کئیں
    ے بیرا سانچ بھاری ہے بتھا بچھڑی یہ بالم کا
  • میں مالک ہوں سچا مرے قوم سانچ
    کیا ہے جو کرتوت توں اپنے بانچ
  • سانچ بتاؤ مجھے باج کا کے بھاؤ ہے
    ایک کھریدار کو اس کا گھنا چاؤ ہے
  • فال تیری میں آئی ہینگ
    سانچ ہوئی تو دھوندی دھینگ
  • کل جو مدح و ذم تھی سانچ اور جھوٹ کی
    وہ پھبی ہم پر یہ تم پر ڈھل پڑی

محاورات

  • ایک سانچے میں ڈھلنا
  • ایک سانچے کے (ڈھلے) ہیں
  • ایک سانچے کے ڈھلے
  • ایک ہی سانچے میں ڈھلے ہونا
  • بدن سانچے میں ڈھالنا
  • بدن سانچے میں ڈھلنا
  • بل سوں نامی ہوگئے رستم ارجن۔ بھیم۔ بل بن کیسی حاکمی کہہ گئے سانچ حکیم
  • بل سے راجہ راؤ ہو بل بن بڈا نہ کو۔ سانچ بڈیرے کہہ گئے بل بن بڈانہ ہو
  • ترتا پھرتی کام میں اچھی ناہیں جان۔ سانچ کہا ہے سادھ نے جلدی میں نقصان
  • تیتر باویں بول جا تو سگرے کار ہوں ٹھیک۔ داہنے بولت نا بھلا سانچ جان یہ سیکھ
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!