ساون کی رت کے معنی

ساون کی رت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سا + وَن + کی + رُت }

تفصیلات

iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم |ساون| کے بعد |کی| بطور حرف اضافت لگا کر سنسکرت سے ماخوذ اسم |رت| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩١٥ء سے "پیاری دنیا" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم ظرف زمان ( مؤنث - واحد )

ساون کی رت کے معنی

١ - موسم برسات، برسات کا زمانہ۔

"اس ترانہ دل دوز کی لے اور موسیقی افلاک کے تال میل سے جیسا ہولی ساون کی رت میں. اندر کچھ تحریک چہل پہل معلوم ہوئی اور پردہ سرعت سے نیرنگی دکھانے لگا۔" (١٩١٥ء، پیاری دنیا، ٩)