ساکن کے معنی

ساکن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سا + کِن }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(کسی جگہ) بسنے والا","بے حرکت","تھان کا مالک","سکونت رکھنے والا","ع۔ جمع، سکّان، باشندے","غیر متحرک","قیام کرنے والا","مالک مکان","مزارعہ دائمی","وہ حرف جس پر جزم ہو"]

سکن ساکِن

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : ساکِنوں[سا + کِنوں (واؤ مجہول)]

ساکن کے معنی

١ - (کسی جگہ) بسنے والا، سکونت رکھنے والا، قیام کرنے والا، باشندہ۔

"سنگھ بابو چوہان نگر کے ساکن تھے۔" (١٩٨٦ء، انصاف، ٦)

٢ - غیر متحرک، ٹھہرا ہوا۔

"تیز رفتار الیکٹران . ایک ہلکے ایٹم کے مقابلے میں . زیادہ جلدی ساکن ہو جاتا ہے۔" (١٩٧١ء، مثبت شعاعیں اور ایکس ریز، ٢٢٢)

٣ - [ قواعد صرف ] وہ حرف جس پر زیر، زبر، پیش وغیرہ حرکات میں سے کوئی حرکت نہ ہو۔

"اس طرح وزن کرنے کو کہتے ہیں کہ ساکن کے مقابلے میں ساکن اور متحرک کے مقابلے میں متحرک حرف ہو۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ٤٥)

٤ - برقرار، مسلسل، نافذالعمل۔

"حکومت ہند نے ٢٦ مارچ کو حکومت حیدر آباد کو جو شکایتی مراسلہ بھیجا تھا اور جس میں ساکن معاہدہ کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے گئے تھے حکومت نظام نے اس ڈپلومیٹک نوٹ کا جواب دہلی میں اپنے ریجنٹ جنرل . کے توسط سے آج روانہ کر دیا ہے۔" (١٩٤٨ء، جنگ، کراچی، ١٠/اپریل)

ساکن کے مترادف

اچل, جامد, جماد, سن[1], مکین

باسی, باشندہ, برقرار, داسی, رئیس, سَکَّن, فروکش, قائم, قراریاقتہ, متوطن, مُتوطن, مقیم, مکین, مکیں

ساکن کے جملے اور مرکبات

ساکن زمین

ساکن english meaning

Quietpeaceableplace a guard on attached propertyto bend downto bowto incline downwardsto submit

شاعری

  • گرمی کی ہے یہ فصل تمازت کے ہیں یہ دن
    جھیلوں میں پڑے رہتے سب دشت کے ساکن
  • وہ ساکن خانۂ سلاسل
    یعنی وہ بکاؤ لی بے دل
  • سو دو دیس ساکن ہو واں تھیر کر
    تماشا دیکھا شہر کا پھیر کر
  • لو مراد ساکن بیت الحزن آہی گئی
    لے کے نور آنکھوں کا بوے پیرہن اہی گئی
  • ایک ساکن شہر کا تھا ریلا
    گویا کہ لگا ہوا تھا میلا

Related Words of "ساکن":