سوامی کے معنی
سوامی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سُوا + می }
تفصیلات
iسنسکرت سے اردو میں ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٨٠ء کو "کلیاتِ سودا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["حقِ ملکیت رکھنے والا","خُدا کا لقب","عزت کا خطاب","مُنی واتسیابن کا نام","وشن جی","ولی نعمت","ڈنڈی فقیروں کا نام","کئی مصنفوں کا نام","کار تکیہ سکند اور گارد کا لقب","کسی دیوتا کا بت یا مندر"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع ندائی : سَوامِیو[سَوا + مِیو (و مجہول)]
- جمع غیر ندائی : سَوامِیوں[سَوا + مِیوں (و مجہول)]
سوامی کے معنی
جہاں میں دہخداؤں کے یہ دل بھی بنا ہے چند شمشانوں کا سوامی (١٩٨١ء، حرفِ دل رس، ١٠٩)
"میری دنیا تمہارے چرنوں سے جگمگا اٹھتی ہے میرے سوامی۔" (١٩٤٦ء، حرفِ آشنا، ١٥٣)
لاج انہیں سے یوگ کی ہے دیش بھگت جو سوامی ہیں (١٩٣١ء، بہارستان، ٢١٤)
"تمام جنوبی ہند میں جو زیور عام پسند ہے اس کو سوامی کہتے ہیں جس پر ہندو دیوتاوں کی تصویریں بنی رہتی ہیں۔" (١٨٨٩ء، حسن، جولائی، ٨)
سوامی کے مترادف
آقا, استاد, شوہر, مالک
آقا, استاد, بادشاہ, پیر, حاکم, خاوند, دھنی, راجہ, سائیں, سردار, شوجی, شوہر, صاحب, عاشق, گرو, مالک, مخدوم, معلم, ناتھ, والی
سوامی english meaning
possessing proprietary rightsowning; proprietorowner; masterlord; sovereignkingmonarch; a lovera husband; a spiritual preceptor; head of a religious order; name of the dandi faqirs or mendicants; epithet of the supreme Being; of Vishnu; of S|ivaa; of Karttikeya; of Garuda; (in direct address) your worshipyour reverence.((Plural) الویہ al|viyah) bannerstandard [A]
محاورات
- سپنے میں سوامی ملے کر نہ سکی دو بات۔ سووت تھی رووت اٹھی ملتی رہ گئی بات