سباحت کے معنی
سباحت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَبا + حَت }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٠٩ء سے "دیوان شاہ کمال" میں مستعمل ملتا ہے۔
["سبح "," سَباحَت"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
سباحت کے معنی
١ - تیرنا، تیراکی، شناوری۔
"ان کی دلیل یہ ہے کہ سباحت (تیراکی) پانی کے بغیر ناممکن ہے۔" (١٩٧٦ء، مقالات کاظمی، ٣٧٦)
٢ - [ طبیعیات ] قوت اچھال یا مرکز اچھال۔
"مائع کے مرکز ثقل کو اکثر مرکز سباحت یا اچھال کر مرکز کہتے ہیں۔" (١٩٢١ء، سکون سیالات، ٧٨)