سبز کے معنی
سبز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَبْز }
تفصیلات
iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک رنگ جو نیلے اور زرد رنگ سے مرکب ہے","خشک کا خلاف","سیاہی مائل","گھوڑوں کا ایک رنگ جو سفید سیاہی ملا ہوا ہوتا ہے","ناپختہ پھل","نیلی آنکھ","ہرا بھرا"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
سبز کے معنی
"راجہ کو اپنا تیسرا جنم بڑا بھلا معلوم ہوا زمردیں زندگی لہلہاتی سبز کنچن دنیا پر سکون بالیدگیوں سے مالا مال" (١٩٨٦ء، جوالامکھ، ١٤)
غل مچ گیا دیہات میں کہرام ہو گیا اجڑے درخت سبز، غم عام ہو گیا (١٩٢٩ء، مطلع انوار، ١٨٢)
بحر چشم دوستی ان سبز دنیا سے نہ رکھ بیوفا سب ہیں یہ طوطا چشم کس کے یار ہیں (١٨٣٦ء، ریاض البحر، ١٢٦)
"بہت سے لوگ جمع ہیں ایک سبز بچھیری . ڈھول پر ناچ رہی ہے" (١٩٦٢ء، آفت کا ٹکڑا، ٢١٠)
سرخی شفق کی گردہ ملے منہ پر ہر سحر لیکن نہ رو برو ہو ترے آفتاب سبز (١٨٥١ء، پروانہ (جسونت سنگھ)، دیوان، ٢٣٥)
سبز کے مترادف
اخضری, شاداب, زمردی, ناپختہ
اخضر, پھل, تازہ, تروتازہ, خام, زبرجدی, زمردیں, ساوا, سیاہ, شاداب, ناپختہ, نارسیدہ, کچا, ہرا
سبز کے جملے اور مرکبات
سبز چائے, سبز پوش, سبز پری, سبز باغ, سبز مائل, سبز رنگ, سبز اینٹ, سبز بختی, سبز ترمری, سبز جالا, سبز خط, سبز عینک, سبز غدود, سبز فام, سبز قدم, سبز قدمی, سبز گام, سبز گنبد, سبز لون, سبز مایہ, سبز مکھی, سبز ہلالی, سبز پیری
سبز english meaning
Green; fresh; flourishing; rawunripe; grey-coloured; of a bluish hue; blackdarkbroach for turbanfresh
شاعری
- سبز ہوتی ہی نہیں یہ سرزمیں
تخمِ خواہش دل تُو بوتا ہے کیا - سبز برپا ہوگا جب تیرا نشان
آفتاب حشر میں بہڑ اماں - آہستہ سبز گھاس پہ چاندی سے پاؤں رکھ
اس ضو سے جل نہ جائے یہ کم خواب دیکھنا - بے ثمر پیڑوں کو چومیں گے صبا کے سبز لب
دیکھ لینا یہ خزاں بے دست و پا رہ جائے گی - سبز سایہ دار پیڑوں کی طرح
رفتگاں، دشتِ وفا میں رہ گئے - شاخ در شاخ زندگی جاگی
موسمِ سبز کی ہوا سے ہی - عجب کشش تھی سمندر کی سبز آنکھوں میں
ہرایک چشمہ اُسی کی طرف روانہ تھا - بے ثمر پیڑوں کو چومیں گے صبا کے سبز لب
دیکھ لینا، یہ خزاں بے دست و پا رہ جائے گی! - بس ایک رات میں سر سبز یہ زمین ہوئی
مرے خدا نے کہاں تک بچھا دیا مجھ کو - مرجاں کی طرح لال بھبھو کا ہیں ترے ہاتھ
سر سبز کبھی رنگ حنا ہو نہیں سکتا
محاورات
- ایسے سبز باغ دکھائے کہ پری شیشے میں اتر آئی
- بات سرسبز ہونا
- باغ سبز دکھانا
- برگ سبز است تحفۂ درویش
- درزی کے بند۔ سنار کی کھٹائی ۔ چھپگر کی سبزی
- سبز باغ دکھانا
- سبز سبز کیا ہے عاشقوں کو روا ہے
- سبزہ برسنگ نہ روید چہ گناہ باراں را
- سبزہ مت دو گنوارن کو۔ ہنڈیا بھر بھات بگاڑن کو
- سبزۂ خط کا آغاز ہونا یا نکلنا