سبز پوش کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word sabz poash meanings and details

سبز پوش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَبْز + پوش (و مجہول) }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |سبز| کے ساتھ |پوشیدن| مصدر سے مشتق سے صیغہ امر |پوش| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٣٥ء سے "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["سبز لباس والا","سبز کپڑے پہنے ہوئے"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : سَبْز پوشوں[سَبْز + پو (و مجہول) + شوں (و مجہول)]

سبز پوش کے معنی

١ - جو سبز لباس پہنے ہوئے ہو۔

"وہاں دیکھتے ہیں ایک پیر سبز پوش، کلاہِ زرتا بناگوش. اس چشمے پر کھڑا ڈلتا ہے۔" (١٦٣٥ء، سب رس، ١٧٤)

٢ - سبزہ زار، موسم برسات یا بہار کے درخت جو ہرے بھرے نظر آتے ہیں۔

"نور سحر کی دھیمی شعاعیں. سبزپوش خوش قداں گلشن کے دامنوں سے چھن چھن کے رنگین پھولوں کی پنکھڑیوں پر پڑتی ہیں۔" (١٩٢٣ء، شرر، مضامین، ١٩٤:١)

سبز پوش or sabz poash english Translation

covered or clothed with greenin full foliage; dressed in greenor in mourning.green liveriedof the persian city Kashan

شاعری

  • وہ سبز پوش بیونت رہا ہے کفن نیا
    بیٹھے ہیں اک غریب لیے خاک کربلا
  • سن اس بات کوں خوب باگوش ہوش
    دیا جواب یوں اوس کہ اے سبز پوش
  • بے وجہ منھ نہ سرخ تھا اس جانفروش کا
    لخت جگر تھا وہ حسن سبز پوش کا
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!