سبق آموز کے معنی
سبق آموز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَبَق + آ + موز (واؤ مجہول) }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |سبق| کے ساتھ فارسی مصدر |آموختن| سے مشتق صیغۂ امر |آموز| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب |سبق آموز| بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٤ء کو ذوق کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
سبق آموز کے معنی
١ - تعلیم دینے یا سبق دینے والا، نصیحت کرنے والا۔
ہو سبق آموز شوخی گر پری کو چشم شوخ کام لے موج نگہ سے سیلئی استاد کا (١٨٥٤ء، ذوق، دیوان، ٦٢)