سبک روی کے معنی

سبک روی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سُبُک + رَوی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ مرکب |سبک رو| کے |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٨٢ء سے "صابر دہلوی، ریاض صابر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تیز رفتاری"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

سبک روی کے معنی

١ - تیزرفتاری، برق رفتاری۔

 مسافروں میں تذکرہ کیا جمیل اپنی سبک روی کا نہ ہم نے رستے میں گرد اڑائی نہ کوئی نقش قدم بنایا (١٩٥٤ء، فکر جمیل، ٦٧)

٢ - نرم رفتاری، اعتدال کی چال، احتیاط و اعتدال۔

"یہ کام غالب کے تعلق سے ہے اس لیے بھی آسانی اور سبک روی سے کیا گیا ہے۔" (١٩٨٦ء، قومی زبان، کراچی، فروری، ١٧)

سبک روی english meaning

quicknessswiftnessfleetnesscelerity.(dial.) paternal uncleAccelerationCelerity

شاعری

  • شروع حسن میں اچھا نہیں تنزل عشق
    یہ چال بھاری ہے اختر سبک روی کیجے
  • یہ تیز گاموں سے کوئی کہہ دے کہ راہ اپنی کریں نہ کھوٹی
    سبک روی نے قدم قدم پر بنا دیا ہے اک آستانہ

Related Words of "سبک روی":