سبک رو کے معنی

سبک رو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سُبُک + رَو (و لین) }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |سبک| کے ساتھ فارسی مصدر |رفتن| سے صیغہ امر |رو| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٥٦٤ء سے "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

سبک رو کے معنی

١ - تیز چلنے یا تیز دوڑنے والا، تیز، چالاک۔

"ولایتی ساخت کی خوب صورت سبک رو ٹمٹم خریدی اور انصاف کو اس میں کاڑھ دیا گیا۔" (١٩٨٦ء، انصاف، ١٠٣)

شاعری

  • یاں تھے جو سبک رو تو ادھر گرم عناں تھے
    بجلی تھے کسی جا تو کہیں آب رواں تھے
  • اس کا مرکب ہے سبک رو اس قدر دنیا کے بیچ
    چرخ کھاتا ہے فلک اس چال پر ہو کر نثار
  • تکیہ جو فضل خدا ساز یہ کر لیتا ہے
    وہ سبک رو کوئی گڑ پنکھ کے پر لیتا ہے
  • رستم تھا درعِ پوش کہ پاکھر میں راہوار
    جرار ، بردبار سبک رو وفا شعار

Related Words of "سبک رو":