ستواں کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word satvāñ meanings and details

ستواں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سُت + واں }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |ست| کے ساتھ |واں| بطور لاحقۂ صفت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٨٢ء سے "طلسم ہوش ربا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ستی ہوئی","سُتی ہوئی"]

سُت سُتْواں

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

ستواں کے معنی

١ - ستی ہوئی، پتلی؛ نازک، پتلی (عموماً ناک کی صفت کے طور پر مستعمل)۔

"آنکھیں اندر کو دھنسی ہوئی ناک پتلی اور ستواں کان بڑے بڑے۔" (١٩٤٧ء، زندگی نقاب چہرے، ٥٥)

٢ - صاف ستھرا، برائیوں سے پاک۔

 مثال نے تو میری زندگی کو بنا کر صاف ستواں سادہ ہموار (١٩٦٢ء، گل نغمہ، ٦٤)

٣ - اونچا مقام یا جگہ۔

"ایک ستواں مقام پر کریم سیٹھ کا خوبصورت ولا . زمین پر پھیلا ہوا تھا۔" (١٩٨٦ء، سہ حدہ، ١٠)

ستواں or satvāñ english Translation

(see under ستنا*)be indolentbe lazybe slothfuldelicatefineshow tardiness [A]thin

شاعری

  • نظر آئے جسے وہ ستواں ناک
    نہ ہووے پھر وہ ساری عمر غمناک
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!