سجدہ ریز کے معنی
سجدہ ریز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَج + دَہ + ریز (ی مجہول) }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |سجدہ| کے ساتھ فارسی مصدر |ریختن| سے صیحہ امر |ریز| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٧٨ء سے "گلزار داغ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
سجدہ ریز کے معنی
١ - سجدہ کرنے والا، بار بار سجدہ کرنے والا۔
"تم موتیوں اور چاندنی کے سراتے پردوں اور حسن کی دیویوں کے لچکیلے جسموں سے سجے تخت سے نیچے اتر آؤ گے تو میرے تمام موسم، تمام رنگ اور تمام آبادیاں سجدہ ریز ہو جائیں گی۔" (١٩٨٨ء، افکار، کراچی، جنوری، ٦٨)