سجدۂ شکر کے معنی
سجدۂ شکر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَج + دَہ + اے + شُکْر }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |سجدہ| کے بعد ہمزہ زائد لگا کر کسرہ اضافت کے ساتھ عربی سے ماخوذ اسم |شکر| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٢٥ء سے "سیف الملوک و بدیع الجمال" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
سجدۂ شکر کے معنی
١ - شکرانے کا سجدہ، دوگانہ نفل جو اللہ کا شکر گزار ہونے کے لیے ادا کیا جائے، شکر گزاری۔
"میرا جی چاہا کہ اس پاکیزہ منظر پر سجدہ شکر کروں۔" (١٩٨٧ء، حصار، ١٨)