سجدۂ عقیدت کے معنی

سجدۂ عقیدت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَج + دَہ + اے + عَقی + دَت }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |سجدہ| کے بعد ہمزہ زائد لگا کر کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی ہی سے ماخوذ اسم |عقیدت| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٨٧ء سے "قومی زبان، کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

سجدۂ عقیدت کے معنی

١ - [ کنایتہ ] قبولیت، تسلیم، قائل ہو جانا، پسندیدگی۔

"میرزا کا فن کارانہ مزاج ہر حسین اور خوبصورت شے سے اثر پذیر ہوتا ہے اور اس کے حضور سجدہ عقیدت بھی پیش کرتا ہے۔" (١٩٨٧ء، قومی زبان، کراچی، ستمبر، ٢٥)