سر بلند کے معنی
سر بلند کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَر + بُلَنْد }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |سر| کے ساتھ فارسی ہی سے اسم |بلند| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٠٧ء سے "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اقبال مند"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
سر بلند کے معنی
١ - بلند قامت، اونچے سر والا، دراز قامت۔
"قدبچۂ شتر کے برابر بہت خوش ترکیب وقوی شکل غزال جسم، کوہ کفل نازک جلد سخت سم، سربلند۔" (١٨٩٠ء، بوستان خیال، ٢٩٥:٦)
٢ - معزز، ممتاز، عالی مرتبہ۔
وہ اپنے سارے رفیقوں میں سربلند ہوا شکستہ دل تھا مگر آج ارجمند ہوا (١٩٧٧ء، خوشبو، ٧٩)
شاعری
- ہے سر بلند اتنا یہ بھی عجب نہیں ہے
آنکس پہ ماہ نو کے گردست پیلیاں ہو - طناز سر بلند فلک سیر خوش سیر
چالاک برق تاز سمن برخجستہ فر - وہ نخل قد جو مثل الف سر بلند تھا
جب دال ہو گیا تو شرف چار چند تھا - تجھے شمع کے برابر سو کہہ سکوں کیوں میں
کہ نخل موم جدا سرد سر بلند جدا
محاورات
- سخی کا سر بلند ہے