سوتیلا کے معنی

سوتیلا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَو (و لین) تیلا (ی مجہول) }

تفصیلات

iپراکرت سے ماخوذ اسم |سوت| کے ساتھ |یلا| بطور لاحقہ نسبت و صفت بڑھانے سے |سوتیلا| بنا۔ اردو میں بطور اسم نیز بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٩٢٣ء کو "سرگزشت الفاظ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["آدھا بھائی","سوت کا","سوت کے متعلق","سوکن کا","غیر حقیقی","وہ جو حقیقی نہ ہو (باپ)"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), صفت نسبتی

اقسام اسم

  • ["جنسِ مخالف : سَوتیلی[سَو (و لین) تے + لی]","واحد غیر ندائی : سَوتیلے[سَو (و مجہول) + تے + لے]","جمع : سَوتیلے[سَو (و لین) + تے + لے]","جمع غیر ندائی : سَوتیلوں[سَو (و مجہول) + تے + لوں (و مجہول)]"]

سوتیلا کے معنی

["١ - سوت کا بیٹا، وہ بیٹا جو سوت سے پیدا ہو، دوسری ماں یا دوسرے باپ (سوتیلے باپ) اور سوکن یا بیوی کے پہلے شوہر کے تعلق سے جو رشتہ ہو۔"]

["\"سوتیلا صاف بتا رہا ہے کہ محض سوت کی نسبت سے معرض وجود میں آیا ہے اور اسی نسبت سے زندہ ہے۔\" (١٩٢٣ء، سرگزشتِ الفاظ، ٢٨٣)"]

["١ - جو سگا اور حقیقی نہ ہو، غیر حقیقی (باپ بھائی وغیرہ)۔"]

["\"سورنی کا جنا، سوتیلا، اُس نے دانت پیس کر کہاں اور بھاگ کھڑا ہوا۔\" (١٩٦٣ء، اداس نسلیں، ٤٣٩)"]

سوتیلا کے مترادف

بیگانہ, غیر

بیگانہ, پرایا, علاقی, غیر

سوتیلا کے جملے اور مرکبات

سوتیلا لڑکا, سوتیلا باپ, سوتیلا بیٹا

سوتیلا english meaning

of or belonging or relating to a co-wife; of one and the same father by different mothersor of the same mother by different fathershalfstephalf (brother etc)legislativestep (mother,etc)

محاورات

  • سوت بھلی سوتیلا برا
  • سوکن بھگتی جائے اور سوتیلا نہ بھگتا جائے

Related Words of "سوتیلا":