سر دست کے معنی

سر دست کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَرے + دَسْت }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |سر| کے بعد کسرۂ صفت لگا کر فارسی ہی سے اسم |دست| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٦٩ء سے "دیوان غالب" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اس وقت","تابع فعل","فی الحال","فی الوقت","لگتے ہاتھ"]

اسم

متعلق فعل

سر دست کے معنی

١ - فی الحال، فی الوقت، اس وقت، اب، ابھی، بالفعل۔

"آپ کو بڑے بابو بیٹھنے کی جگہ بتائیں گے، سرِدست ہم نے آپ کو ورک مینوں کے گریڈ میں رکھا ہے۔" (١٩٨١ء، قطب نما، ٧٥)

٢ - فی الفور، ہاتھ کے ہاتھ، فوراً۔

 جان سے دونوں سردست اٹھا بیٹھیں ہاتھ برہمن دیکھے تجھے خواہ مسلماں دیکھے (١٩٠٥ء، دیوان اجم، ١٤٥)

٣ - حاضر، موجود۔

 مضموں ہیں سردست یہ ہاتھوں کی ثنا کے ناخن میں ہے دونوں کے ہنر عقدہ کشاکے (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ١٠٨)

سر دست english meaning

right now