سر نہاں کے معنی
سر نہاں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَر + رے + نِہاں }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |سر| کے بعد کسرۂ صفت لگا کر فارسی ہی سے ماخوذ اسم |نہاں| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً ١٩٣٦ء سے "ضرب کلیم" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم مجرد ( مذکر - واحد )
سر نہاں کے معنی
١ - پوشیدہ راز، چھپے ہوئے بھید۔
کب ہوئی آنکھوں کو بینائی عطا منکشف سرِنہاں کیسے ہوئے (١٩٨٤ء، چاند پر بادل، ٨٠)