سر پر کے معنی

سر پر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَر + پَر }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |سر| کے ساتھ سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |پر| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٧٥ء کو "نوطرز مرصع، تحسین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بہت قریب","سر کے اوپر","لگ بھگ جیسے بیاہ سر پر ہے اور سامان خاک نہیں","نہایت نزدیک"]

اسم

متعلق فعل

سر پر کے معنی

١ - کھوپڑی پر؛ (مجازاً) نزدیک، قریب تر، پاس، بالکل قریب۔

"سندھیا اپنی رعایا کے آدمی لیکر گوالیار کی باغی فوج کے سر پر آموجود ہوا۔" (١٩٣٥ء، خطبات گارساں دتاسی (ترجمہ)، ٢٢٧)

٢ - جان پر، ذات پر۔

 نہ پوچھ دہر کی کس کس جفا کو سر پر پہ سہا نہ پوچھ دہر کی کس کس بلا کو پیار کیا (١٩٥٨ء، تار پیراہن، ٢٩)

٣ - ذمے

 نہ خلوت نہ جلوت نہ بولے نہ چالے بھلی سر پہ تہمت رکھی واہ وا جی (١٨١٨ء، اظفری، دیوان، ٥٩)

٤ - نگرانی، سر پرستی یا خبر گیری کے لیے۔

 میں دوسروں سے کیوں کہوں جب ان کے سر پر آپ ہیں ہے دوسرا پھر دوسرا، اور آپ ان کے باپ ہیں (١٩١٦ء، انشائے بشیر، ١١٢)

سر پر english meaning

patsharp report ; burstthumptry in vain

شاعری

  • جس ہاتھ میں رہا کی اُس کی کمر ہمیشہ
    اُس ہاتھ مارنے کا سر پر بندھا ہے کرسا
  • کل کہتے ہیں ہوگی قیامت کل کی کل میں لینگے دیکھ
    یاں تو قیامت عشق میں اس کے ہیگی اپنے سر پر آج
  • داغ سے کیا پوچھو ہو اب تو لوگو ہم میں حال نہیں
    اتنا ہے کہ طپش سے دل کی سر پر وہ دھمال نہیں
  • اُس امبر کو بھی اڑا لے گئی یہ تیز ہوا
    جو میرے سر پر رہا دستِ مہرباں کی طرح
  • اس کے سر پر بس اک بلا ٹوٹی
    وہ ستارے کی طرح آٹوٹی
  • یہ یہ بلائیں سر پر ہیں تو آج موئے کل دوسرا دن
    یاری ہوئی بیماری ہوئی درویشی ہوئی تنہائی ہوئی
  • بھورے بالوں میں طلائی نہیں طرّا سر پر
    اس بھبوکی کے نظر آتا ہے شعلہ سر پر
  • خدا کا ہست بھتا اور جھرتا
    دندے دشمن کے سر پر پاؤ دھرتا
  • آدمی کیا وہ فرشتوں کی نہیں سنتے ہیں
    بھوت بن جاتے ہیں جب چڑھتا ہے شیطاں سر پر
  • ہر ولی کے سر پر ہیں جس کے چرن
    حکم میں جس کے ہیں یہ سب تر بھون

محاورات

  • (احسان) کا چھپر سر پر رکھنا
  • آ بنی سر پر اپنے چھوڑ پرائی آس
  • آدمی مال کے لئے سر پر پہاڑ اٹھاتا ہے
  • آرا (آرے) سر پر چل جانا یا چلنا
  • آرا (آرے) سر پر چلانا
  • آرا سر پر چل جانا
  • آرہ سر پر چلانا
  • آرے سر پر چل گئے تو بھی مدار ہی مدار
  • آرے سر پر چلنا
  • آسمان سر پر اٹھا لینا

Related Words of "سر پر":