سر کے بل کے معنی

سر کے بل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَر + کے + بَل }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |سر| کے بعد |کے| بطور حرف اضافت لگا کر سنسکرت ہی سے ماخوذ اسم |بل| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨١٠ء سے "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

متعلق فعل

سر کے بل کے معنی

١ - سر نیچے اور سارا دھڑ اوپر، سر کے سہارے، اوندھے منہ، سر کی طرف سے سجدہ کرنا، ڈنڈوت کرنا۔

"دیوتاؤں کے آگے سر کے بل گرے۔" (١٩١٣ء، مضامین ابوالکلام آزاد، ١٨)

٢ - ذوق و شوق سے، ادب و تعظیم، تابعداری اور مجبوری کے ساتھ۔

 وفا شعاری سرشت میری درِ صنم ہی کی بات کیا ہے جہاں بھی حاضر ہوا جہاں بھی گیا ہوں میں سر کے بل گیا ہوں (١٩٨٤ء، چاند پر بادل، ٩٩)

٣ - فوراً، اسی وقت، جلدی سے۔

 جسے قتل ہونے کی ہوگی ہوس وہاں دوڑ کر سر کے بل جائے گا (١٩٤٢ء، اعجاز نوح، ٥٨)

٤ - خوف و خطر کی وجہ سے، ڈر کر۔

"اب میرا بھائی وہاں سے سر کے بل بھاگا اور ایک بڑے شہر میں پہنچا۔" (١٩٤٠ء، الف لیلہ ولیلہ، ٣٤٣:١)

٥ - زور سے، شدت کے ساتھ (پلیٹس)۔