سرانجام کے معنی
سرانجام کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَر + اَن + جام }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |سر| کے ساتھ فارسی ہی سے ماخوذ اسم |انجام| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٣٥ء سے "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بندوبست (دینا کرنا ہونا کے ساتھ)"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
سرانجام کے معنی
"ابوطالب کو تجارت کے سبب سے شام کا سفر آیا اور اس کے سرانجام کے بعد پھر کلہ کو واپس آئے۔" (١٨٧٠ء، خطبات احمدیہ، ٦٧٢)
"مجکو اپنی صورت تو نظر نہیں آتی لیکن سرانجام جو آئینے کے سامنے ہے وہ نظر آتا ہے۔" (١٨٣٩ءخ، ستہ شمسیہ، ١٩:٥)
میں ایک فقیر بے سرانجام تم لوگ ہو سب امیر عظام (١٨٧١ء، دریائے تعشق، ٢٧)
"کئی ہزار روپے نقد جو دھپور کے کوچ کے لیے پوری تیاری کے ساتھ سارا انتظام و سرانجام کرکے ہمارے حضور میں بجھوائے۔" (١٩٣٧ء، واقعات اظفری، ٤٢)
سرانجام english meaning
touchstone
شاعری
- جو یہ دل ہے تو کیا سرانجام ہوگا
تہِ خاک بھی خاک آرام ہوگا!!! - دل حق کی طرف ہوکہ حق آرام دویگا
سمادت کی تیرے ہات سرانجام دویگا - اے دل شب فراق میں کر التجائے صبح
کر دے گا اس مہم کو سرانجام آفتاب